سنگاریڈی۔/20مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مفتی محمد اسلم سلطان قاسمی ناظم مدرسہ عربیہ نعمانیہ گنج میدان سنگاریلای کی اطلاع کے بموجب النعمان اسلامک ایجوکیشنل سوسائٹی سنگاریڈی اور ریاستی حج کمیٹی کے زیر اہتمام 24مئی بروز اتوار صبح 11بجے تا ظہر مسجد نعمانیہ گنج میدان سنگاریڈی میں ضلع عازمین حج کیلئے حج تربیتی کیمپ منعقد ہوگا۔ جس میں مفتی محمد اسلم سلطان قاسمی اور مفتی محمد عبدالصبور امام و خطیب مسجد عرفات ظہیرآباد کے تربیتی خطابات ہوں گے۔ انہوں نے سنگاریڈی، سدا سیو پیٹ، جوگی پیٹ، نرسا پور، پٹن چیرو، کندی، من پلی اور دیگر اطراف و اکناف کے مواضعات کے مرد و خاتون عازمین حج سے مذکورہ حج تربیتی کیمپ میں شرکت کی خواہش کی ۔ مزید تفصیلات کیلئے مولانا محمد سلمان صوفی سرپرست سوسائٹی ہذا سے سیل فون نمبر9490621551 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
ضلع میدک میں
41.7 ڈگری درجہ حرارت
سنگاریڈی۔/20مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک میں شدید گرمی سے عوام پریشان ہیں 41.7 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کی گئی ہے اور دوپہر 12 بجے سے گرمی میں شدت دیکھی جارہی ہے۔ ضلع کے دیگر مقامات پر 42 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کی جارہی ہے۔ دھوپ کی شدت سے عوام اپنے مکانات پر ہی رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔