سنگاریڈی میں عازمین حج کیلئے تربیتی کیمپ

سنگاریڈی۔ 4 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد عبدالمجید صدر انتظامی کمیٹی مسجد نعمانیہ سنگاریڈی کی اطلاع کے بموجب 7 جون بروز اتوار وقت نماز ظہر تا نماز عصر ضلعی عازمین حج کیلئے مسجد نعمانیہ گنج میدان سنگاریڈی عازمین حج کیلئے ایک تربیتی کیمپ منعقد ہوگا جس میں مفتی محمد عبدالصبور قاسمی ناظم مدرسہ حنفیہ للبنات ظہیرآباد، مفتی محمد اسلم سلطان قاسمی و دیگر علمائے کرام کے تربیتی خطابات ہوں گے۔ انہوں نے عازمین حج سے مذکورہ تربیتی حج سے مذکورہ تربیتی کیمپ میں بپابندی وقت شرکت کی خواہش کی۔ مزید تفصیلات کیلئے 9490621551 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

کاغذ نگر میں برقی شاک سے
کرانہ دکان خاکستر
کاغذ نگر۔ 4 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر کے محلے چنتہ گوڑہ میں چوراستے پر واقع ونئے کمار سنگھ کی کرانہ دکان میں شاک سرکٹ کی وجہ رات میں آگ لگ گئی۔ محلے والوں نے رات میں کرانہ دکان میں دھواں دیکھ کر آگ فرو عملے کو خبر دی۔ مسٹر ایم داس فائر بریگیڈ آفیسر کی نگرانی میں آگ پر قابو پالیا گیا۔ کرانہ دکان کے مالک کی اطلاع کے بموجب دکان میں 2 لاکھ روپئے مالیت کی اشیاء جل کر خاکستر ہوگئیں۔