سنگاریڈی میں سڑک حادثہ، حیدرآباد کے دو نوجوان ہلاک

حیدرآباد۔/20مئی، ( پی ٹی آئی) حیدرآباد۔ ممبئی قومی شاہراہ پر سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے۔ آج صبح ضلع میدک میں یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس کو حادثہ کا شکار گاڑی سے دو دیسی ساختہ .22 پستول ، 6استعمال شدہ گولیاں اور 10تا15کلو گرام مشتبہ ہرن کا گوشت دستیاب ہوا۔ سب انسپکٹر ڈی اشوک نے بتایا کہ ایک اسکارپیو کار حیدرآباد کی سمت جارہی تھی کہ کمکولا موضع کے قریب ٹرک سے ٹکرا گئی۔ تمام چارافراد میں دو کی برسر موقع موت ہوگئی۔ مہلوکین کی شناخت عبدالسعید (39) اور امان سیف اللہ خان (29)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔یہ دونوں حیدرآباد میں ایرہ کنٹہ کے رہنے والے تھے۔ محمد انیس اللہ خان 30سالہ اور عبدالعزیز خان 44سالہ کا بھی تعلق حیدرآباد سے ہے یہ دونوں زخمی ہیں جنہیں اپولو ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ پولیس نے کار سے پستولس ، کارتوس اور ہرن کا گوشت ضبط کرلیا ہے۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ یہ لوگ حیدرآباد سے متصل کرناٹک کے ضلع بیدر کے قریب جنگلات میں ہرن کا شکار کرنے کے بعد حیدرآباد واپس ہورہے تھے یہ حادثہ پیش آیا۔ .22پستول زیادہ تر شکار کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔