سنگاریڈی۔/21جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ناظم مدرسہ عربیہ نعمانیہ سنگاریڈی مفتی محمد اسلم سلطان قاسمی کی اطلاع کے بموجب النعمان اسلامک ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام و سرپرست اعلیٰ سوسائٹی مولانا محمد سلیمان صوفی کی زیر نگرانی حسب سابق روایت امسال بھی عازمین حج 2015 کی رہنمائی کیلئے دفتر مدرسہ عربیہ نعمانیہ گنج میدان سنگاریڈی میں حج فارمس کی مفت سربراہی مرکز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جہاں پر حج فارمس کی تکمیل سے متعلق تمام امور جیسے حج فارمس کی اجرائی، خانہ پُری اور دیگر اہم اُمور انجام دیئے جائیں گے۔ انہوں نے ضلع عازمین حج 2015 سے خواہش کی کہ رہنمائی مرکز دفتر مدرسہ عربیہ نعمانیہ گنج میدان سنگاریڈی پر صبح 10بجے تا 12بجے تک اور دوپہر 2بجے تا4بجے تک حج فارمس حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے جناب محمد صدیق سے 9160182182 ، مفتی محمد اسلم سلطان قاسمی سے 9059801787 اور محمد منصر سے 9052382906 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
کے سی آر کا مجوزہ دورہ کریم نگرملتوی
کریم نگر۔/21جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کا مجوزہ دورہ کریم نگر جس کا 22 جنوری سے آغاز ہونے والا تھا اب ملتوی کردیا گیا ہے جس سے کریم نگر کے عوام خاص طور پر ٹی آر ایس قائدین اور ورکرس میں مایوسی پائی جاتی ہے۔ یہاں چیف منسٹر کے دورہ کے پیش نظر وسیع تر انتظامات و تیاریاں کی جارہی تھیں۔