سنگاریڈی میں جماعت اسلامی کی جانب سے آج عید ملاپ تقریب

سنگاریڈی17 ؍جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) امیر مقامی جماعت اسلامی ہند سنگاریڈی جناب محمد اطہر محی الدین شاہد کی اطلاع کے بموجب 18 ؍جون بروز پیر بوقت 7:30 بجے شام بمقام پریسڈنٹ فنکشن ہال سنگاریڈی میں ’’ عیدملاپ ‘‘ تقریب کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب حامد محمد خان صدر جماعت اسلامی ہند تلنگانہ و اڑیسہ ‘ مسٹر چنتا پر بھا کر رکن اسمبلی سنگاریڈی شرکت کرینگے ۔ جبکہ مہمان اعزازی کی حیثیت سے پی لنگا گوڈ و یجلینس سکریٹری روٹری کلب ‘ آر ایم یسو پال پاسٹر چرچ کندی شرکت کرینگے ۔ جناب محمد غوث الرحمن اسسٹنٹ سکریٹری دعوہ جماعت اسلامی ہند بحیثیت مہمان مقرر شرکت کرینگے ۔ انہوں نے عوام سے کثیر تعداد میں ’’ عید ملاپ ‘‘ تقریب میں شرکت کی خواہش کی۔