سنگاریڈی میں بارش کی تباہ کاریوں کا جائزہ

سنگاریڈی ۔ 5 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چنتا پربھاکر رکن اسمبلی سنگاریڈی نے بارش سے ہوئی تباہ کاریوں کا جائزہ لیا ۔اس دوران عوام نے شکایت کی کہ تیز ہوا چلتے ہی برقی عہدیداروں کی جانب سے فوری برقی منقطع کردی جارہی ہے جس کی وجہ شدید گرمی میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور انجینئرنگ طلباء کو برقی منقطع کردینے کی وجہ سے امتحانات کی تیاری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ سنگاریڈی کے کئی مقامات اور محلہ جات میں درخت گر جانے کے علاوہ دیواریں منہدم ہوگئیں اور چند ایک مقامات پر مکانات منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں اس موقع پر کرشنا ریڈی ایم آر او سنگاریڈی ، سرینواس چاری ، منوہر گوڑ رکن زیڈ پی ٹی سی ، عثمان ، ایم اے سبحان ، معین بھائی پرنس ، محمد لیاقت علی ، شیخ رشید و دیگر موجود تھے ۔