سنگاریڈی 26 ؍جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع اقلیتی بہبود آفیسر سنگاریڈی مسٹر وکرم ریڈی ‘ (آر ایل سی ٹیمرس) جناب محمد ذوالفقار علی منیر کے بموجب 27 ؍جون بروز چہارشنبہ صبح 10 ؍بجے ‘ مستقر سنگاریڈی میں اقلیتی اقامتی جونیر کالج کا افتتاح رکن پارلیمان میدک کے پر بھا کر ریڈی اور رکن اسمبلی سنگاریڈی چنتا پر بھا کر کے ہاتھوں عمل میں آ رہا ہے ۔ ضلع کلکٹر سنگاریڈی وی وینکٹیشور لو کے علاوہ مقامی ٹی آر ایس قائدین نے شرکت کرئینگے۔ ضلع اقلیتی بہبود آفیسر سنگاریڈی مسٹر وکرم ریڈی نے اولیائے طلباء اور عوام سے شرکت کی خواہش کی۔