سنگاریڈی 20 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تعلیمی سال 2015-16 کے لئے پانچویں جماعت میں اخلہ کیلئے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ داخلہ ٹسٹ 19 اپریل 2015 ء کو مقرر ہے۔ آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 16 مارچ 2015 ء مقرر کی گئی ہے۔ یہ مدرسہ انگلش ذریعہ تعلیم سے کارکرد ہے جہاں معیاری تعلیم کے علاوہ طلباء کے لئے مفت قیام و طعام اور بچوں کی غذا میں معیاری باریک چاول سربراہ کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کشادہ عمارت، وسیع و عریض کھیل کود کے لئے میدان، مسجد اور قرآن کی تعلیم، کمپیوٹر لیاب، لائبریری، سائنس لیباریٹری، این سی سی وغیرہ کا معقول انتظام ہے۔ تعلیمی سال 2015-16 ء سے اقلیتی طلباء کو ٹرنک باکس، یونیفارم، بستر، نوٹ بکس، پلیٹ اور گلاس اور ماہانہ 100/- روپئے جیب خرچ بھی دیا جائے گا۔ پانچویں جماعت انگلش میڈیم میں داخلہ کیلئے اسکول میں 80 نشستیں پائی جاتی ہیں۔ جن میں 68 نشستیں اقلیتی طلباء کے لئے ہیں۔ ماباقی نشستیں ایس سی اور ایس ٹی طبقات کے لئے مختص ہیں۔ اسی لئے اقلیتی طلباء کے والدین سے گزارش ہے کہ وہ ان نشستوں کو پُر کرنے کیلئے داخلہ ٹسٹ میں بچوں کو شریک کروائیں۔ آن لائن فارم داخل کرنے کے لئے ویب سائٹ www.tresidential.cgg.gov.in پر لاگ آن کریں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9032387512 ، 9440489227 ، 9949658986 ، 9912366050 پر ربط کریں۔