جمعرات , دسمبر 12 2024

سنگاریڈی میں آج حضرات غوث و خواجہ کانفرنس

ملک بھر کے ممتاز علماء کرام کی شرکت و خطاب
سنگاریڈی۔/18ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد جاوید علی قادری صوفیانی سرپرسرت اعلیٰ خواجہ نواز ویلفیر سوسائٹی سنگاریڈی کے زیر اہتمام 19 ڈسمبر بعد نماز عشاء حسنی حسینی قادری سجادہ نشین بارگاہ حضرت سید شاہ عبداللہ ٹیکمال کی زیر نگرانی جناب محمد جاوید علی قادری صوفیانی سرپرست اعلیٰ کی زیر سرپرستی اور جناب محمد افضل حسین صدیقی صدر خواجہ غریب نواز ویلفیر سوسائٹی کی زیر صدارت عظیم الشان حضرات غوث و خواجہ کانفرنس منعقد ہوگی جس میں مولانا سید محمد نورانی میاں اشرفی الجیلانی فاضل جامعہ صدام بغداد عراق، کچھوچھ شریف اتر پردیش بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے خطاب کریں گے۔ مولانا حافظ سید شاہ گیسو دراز محمد علی محمد محمدالحسینی فرزند جلیل مولانا سید شاہ خسرو حسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نوازگیسو دراز ؒ گلبرگہ شریف ، مولانا سید محمد شاکر اشرف خلیفہ تاج العلماء اور مولانا سید خواجہ سید معز الدین اشرفی خلیفہ شیخ الاسلام ، مولانا مدنی میاں مہمان خصوصی ہیں۔ مولانا شاہ محمد مشرف حسین ذکی، مولانا شاہ محمد عزیز خاں خسرو صحوی، مولانا حکیم عمر بن احمد عرفانی بندہ نوازی ، صوفی ماجد پاشاہ قادری شطاری، مولانا عارف احمد عزیز نوری عارفی، مولانا محمد کریم الدین غوثوی، مولانا محمد فصیح الدین کمالی شاہ ، مولانا سید ذاکر حسین، مولوی محمد محمود علی سید، جناب محمد علی فاروقی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اور مولوی محمد خواجہ مہمان اعزازی ہیں۔ حافظ و قاری شاہ محمد قطب الرحمن افتخاری کی قرأت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوگا۔ سید فرقان قادری، محمد بن احمد باوزیر، حافظ و قاری محمد شعیب قادری، سید منصور علی، محمد امین الدین قادری، محمد سمیر خان قادری اور محمد سہیل خاں قادری ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ حافظ و قاری ہارون اشرفی نظامت کریں گے۔ مقبول احمد خاں، سید جبار اشرفی، محمد سہیل قادری، محمد عابد، محمد احمد اور دیگر اراکین سوسائٹی نے برادران اسلام سے کانفرنس میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT