سنگاریڈی میں آج جلسے

سنگاریڈی۔/12اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مفتی محمد اسلم سلطان قاسمی ناظم مدرسہ عربیہ نعمانیہ نسواں سنگاریڈی کی اطلاع کے بموجب النعمان اسلامک ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام جلسہ ختم بخاری شریف 13اپریل بروز اتوار بمقام مدرسہ عربیہ نعمانیہ نسواں نعل صاحب گڈہ سنگاریڈی بوقت 12بجے تا سہ پہر 3بجے تک منعقد ہوگا جس کو محترمہ عالمہ امتہ العزیز اسماء معلمہ مدرسہ ریاض البنات حیدرآباد خواتین میں خصوصی خطاب کریں گی۔ جس کے بعد 13اپریل بروز اتوار بمقام مسجد نعمانیہ گنج میدان سنگاریڈی میں بعد نماز مغرب تا9بجے شب جلسہ عام بعنوان ’’ موجودہ حالات اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ زیر صدارت مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی صدر جمعیت العلماء آندھرا پردیش منعقد ہوگا۔ جس کو مولانا اشہد رشیدی مہتمم مدرسہ دارالعلوم شاہی مراد آباد، مفتی محمد عمران فاروق قاسمی حال مقی کنیڈا، مولانا محمود پٹیل قاسمی خطاب کریں گے۔