سنگاریڈی بلدیہ کے ماہانہ اجلاس کا انعقاد

سنگاریڈی ۔ یکم ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگاریڈی بلدیہ کونسل کا اجلاس شریمتی وجئے لکشمی صدرنشین بلدیہ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اس موقع پر گوردھن نائیک نائب صدرنشین بلدیہ غیاث الدین کمشنر بلدیہ اور اراکین بلدیہ سنگاریڈی نے شرکت کی ۔ اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی مجلس ارکان بلدیہ نے کہا کہ ہر ماہ کونسل میں کئی مرتبہ اردو ایجنڈہ پر توجہ دلانے کے باوجود بھی اردو ایجنڈہ کو نظرانداز کیا جارہا ہے ۔ محمد یعقوب علی مجلس بلدیہ نے کہا کہ جبکہ تلگو میں ایجنڈہ دیا جارہا ہے ۔ تلگو ایجنڈہ میں کیا پیش کیا گیا ہے اس سے ہم نہ واقف ہے ۔ لہذا یہ اجلاس اردو میں ایجنڈہ تیار ہونے تک ملتوی کیا جائے اور ارکان بلدیہ نے کہا کہ کیا یہ اجلاس صرف اور صرف بلوں کی منظوری کیلئے منعقد کئے جارہے ہیں ؟ یا شہر میں صاف صفائی اور ترقیاتی کاموں کیلئے منعقد کئے جارہے ہیں ؟ جبکہ صاف صفائی کیلئے سنگاریڈی بلدیہ میں ملازمین کی سخت ضرورت ہے جبکہ یہاں پر صرف تین سپروائزر اور 100 صاف صفائی کرنے والے بلدیہ ملازمین ہے بلدیہ کی جانب سے اس پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔ جس پر کمشنر بلدیہ سنگاریڈی نے تیقن دیا کہ اس کی ذمہ داری آئی ٹی سی کو دی جائی گی ۔ ارکان بلدیہ کی جانب سے سنگاریڈی میں اقبال مینار تعمیر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی گئی ۔ ارکان بلدیہ نے مطالبہ کیا کہ وارڈوں میں مختلف ترقیاتی کاموں کیلئے ہر وارڈ کو جنرل فنڈ سے پانچ لاکھ روپئے دیا جائے ۔ جس پر وجئے لکشمی چیرمین نے اپنی رضامندی ظاہر کرتے ہوئے ہر وارڈ کو پانچ لاکھ روپئے کی منظوری اور اس کے علاوہ ہر وارڈ میں اسٹریٹ لائیٹ کیلئے 25 ہزار روپئے دینے کا بھی وعدہ کیا ۔