سنگاریڈی 22 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سنگاریڈی بلدیہ کے 31 وارڈس میں کانگریس، ٹی آر ایس ،مجالس، بی جے پی،سی پی ایم،ڈبلیو پی آئی، تلگودیشم اور آزاد امیدوار کی جانب سے انتخابی مہم عروج پر ہے مختلف وارڈس میں گھر گھر گھومتے ہوئے امیدوار رائے دہندوں سے ووٹ کی اپیل کررہے ہیں۔ سنگاریڈی بلدیہ میں 52 ہزار رائے دہندوں کی تعداد ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے رائے دہی کیلئے تمام انتظامات کو قطعیت دیدی گئی ہے۔