سنگارینی کالریز میں روزگار کے سنہرے مواقع

750 جائیدادوں کے لیے نوٹیفیکیشن کی اجرائی ، 10 اکٹوبر ادخال درخواست کی آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : سرکاری کمپنی میں ملازمت ، بھاری پے اسکیل ، خوشحال زندگی کے خواہش مند بے روزگاروں کو سنگارینی کالریز کمپنی لمٹیڈ ایک سنہرا مواقع فراہم کررہی ہے ۔ تقسیم ریاست کے 7198 جائیدادوں کی بھرتی کی گئی اور فی الحال 750 جائیدادوں کی بھرتی کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کی ہے ۔ سنگارینی کالریز کمپنی لمٹیڈ انڈین مائننگ انڈسٹریز کا ایک حصہ ہے ۔ سنگارینی 16 اوپن کا سٹ مائننگس اور 30 انڈر گراونڈ مائننگس پر مشتمل ہے ۔ 125 سالہ تاریخی حیثیت رکھنے والی سنگارینی 2016-17 میں 61.33 ملی ٹنس کوئلہ کی پیداوار کی ہے ۔ اور اس میں خدمات انجام دینے والے کارکنان و ملازمین حفاظتی اقدامات کے تحت جدید ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں اور یہ کمپنی سود مند طریقہ پر کام کرنے والی ریاستی حکومت کا ہی ایک ادارہ ہے ۔ جس میں جملہ 750 خالی جائیدادیں ہیں نان اگزیکٹیو کیاڈر کی 643 اور ایگزیکٹیو کیڈر کی 107 جائیدادیں ہیں ۔ نان اگزیکٹیو کیڈر کے لیے یس یس سی ، آئی ٹی آئی کامیاب اور متعلقہ ٹریڈ میں مہارت رکھنے والے اہل ہوں گے اور نوٹیفکیشن کی اجرائی سے قبل ہی متعلقہ ٹریڈ میں آئی ٹی آئی کامیاب کئے ہوں اور امیدواروں کی عمریں 30-18 برس کے درمیان ہونی چاہئے اور تحفظات کے زمرے میں آنے والوں کو سرکاری قوانین کے مطابق انہیں عمر کی چھوٹ دی جائے گی ۔ واضح ہو کہ اسسٹنٹ فورمین ٹرین میکانیکل ، الیکٹریکل ، فٹر ٹرینی ، الیکٹریشن ٹرینی ، ٹرنر ، مشینسٹ ، ٹرینی ، سب اوور سرٹرینی ، ( سیول ) ملٹر ، مولڈر ٹرینی ، موٹر میکانکل ٹرینی جائیدادوں کے لیے صرف مرد امیدواروں کا ہی تقرر کیا جائے گا اور آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 اکٹوبر شام 5 بجے تک ہوگی ۔ امیدواروں کو 200 روپئے فیس داخل کرنی ہوگی اور امیدواروں کی عمریں یکم ستمبر تک 30-18 برس کے اندر ہونی چاہئے ۔ جب کہ ایس سی ، ایس ٹی کے لیے سرکاری قواعد کے مطابق 5 برس کی عمر میں چھوٹ ہوگی اور کمپنی کا ویب سائٹ مندرجہ ذیل ہے scclmines.com ۔۔
اگزیکٹیو جائیدادوں کی تفصیلات
اہلیت : بی ای / بی ٹیک ( مائننگ ) ریگولر یا اس کے مساوی کورس میں 55 نمبرات کے ساتھ کامیاب ہوں ۔
مینجمنٹ ٹرینی ( ای اینڈ یم )
اہلیت : کم از کم 55 فیصد نمبرات سے بی ای / بی ٹیک یا اس کے مساوی کورس میں میکانیکل یا الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرنگ میں کامیابی حاصل کئے ہوں ۔
مینجمنٹ ٹرینی ( ہائیڈرو جیالوجسٹ )
اہلیت : ایم ایس سی ( ٹکنالوجی ) ہائیڈرو جیالوجی / ایم ایس سی پلائیڈ جیالوجی / جیالوجی میں کم از کم 60 فیصد نمبرات سے کامیابی حاصل کئے ہوں ۔
مینجمنٹ ٹرینی ( جیوفزیسٹ )
قابلیت : ایم ایس سی / ایم ٹیک میں جیو فزیکس یا اپلائیڈ جیوفزیکس میں کم از کم 60 نمبرات سے کامیاب ہوں ۔
نان اگزیکٹیو جائیدادیں اور اہلیت
اسسٹنٹ فورمین ( میکانیکل ) ڈپلوما ان میکانیکل انجینئرنگ
اسسٹنٹ فورمین ( الیکٹریکل ) ڈپلوما الیکٹریکل اینڈ الکٹرانکس انجینئرنگ میں کامیاب
فٹر ٹرینی : ایس ایس سی کامیاب ، آئی ٹی آئی فٹر کے ساتھ ین سی ٹی وی سے جاری کردہ نیشنل اپرنٹس سرٹیفیکٹ ان فٹر ٹریڈ یافتہ ہوں ۔
الکٹریشن ٹرینی ایس ایس سی ، آئی ٹی آئی ( الیکٹریشن ) کے علاوہ اپرنیٹس سرٹیفیکٹس کے حامل ہوں ۔
ٹرنر مشینسٹ ٹرینی ایس ایس سی کامیاب دو سالہ آئی ٹی آئی ٹرنر ، مشینسٹ ٹریڈس میں کامیاب آئی ٹی آئی ٹرنر ، مشینسٹ ٹریڈس میں کامیاب اور ایک سالہ اپرینٹس سرٹیفکیٹ رکھتے ہوں ۔
سب اوور سر ٹرینی ( سیول ) اے آئی سی ٹی ای کی مسلمہ حیثیت رکھنے والے ادارے سے سیول انجینئرنگ میں ڈپلوما کامیاب ہوں ۔
ملٹر ڈپلوما ان مٹالرجی انجینئرنگ کے ساتھ مشہور اسٹیل فاونڈری میں کم از کم 8 سالہ سالہ کام کا تجربہ رکھتے ہوں ۔
مولڈر ٹرینی : دسویں جماعت کامیاب آئی ٹی آئی ( مولڈر ) اور متعلقہ ٹریڈ میں اپرنیٹس سرٹیفیکٹ رکھنے والے ہوں ۔
موٹر میکانکل ٹرینی : دسویں جماعت کامیاب ، موٹر میکانک ٹریڈ میں آئی ٹی آئی / ین سی ٹی وی سرٹیفیکٹ کے علاوہ اپرنیٹس سرٹیفیکٹ کے حامل امیدوار ۔
انتخاب کا طریقہ کار
تحریری امتحان میں اگزیکٹیو کیڈر کی جائیدادوں کے لیے جنرل امیدوار 40 فیصد نمبرات سے کامیابی حاصل کرنا ہوگا ۔ اسی طرح نان اگزیکٹیو کیڈر کے لیے او سی 30 فیصد نمبرات سے امیدوار کو کامیابی حاصل کرنی ہوگی ۔
جائیدادوں کی تفصیلات
کیٹگری جملہ جائیدادیں
فٹر ٹرینی 288
الیٹریشن ٹرینی 143
اسسٹنٹ فورمین ٹرینی 69
ٹرنر / مشینسٹ ٹرینی 51
سب اوورسرز ٹرینی ( سیول ) 35
اسسٹنٹ فورمین ٹرینی ( الیکٹریکل ) 24
مولڈر ٹرینی 24
موٹر میکانک ٹرینی 8
مولٹر 1
عہدیداران کی جائیدادیں
مینجمنٹ ٹرینی ( ای اینڈ ایم ) 68
مینجمنٹ ٹرینی ( مائننگ ) 37
مینجمنٹ ٹرینی ہائیڈروجیالجسٹ 1
مینجمنٹ ٹرینی جیوفزسٹ 1
جملہ جائیدادیں 750