سنگااور میتھیوز کی نصف سنچری ، سری لنکا 274/8

احمدآباد ۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کپتان اینجلو میتھیوز کے شاندار 92 رنز اور سینئر بیٹسمین کمارا سنگاکارا کے 61 رنز کے باوجود سری لنکائی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یہاں ہندوستان کے خلاف منعقدہ دوسرے ونڈے میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 274 رنز بھی اسکور کرپائی جیسا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کے فیصلہ کے باوجود ٹیم کو بہتر شروعات نہیں مل سکی۔ اوپنر پریرا 6 گیندوں کا سامنا کرنے کے باوجود بغیر کوئی رن بنائے پہلے اوور کی آخری گیند پر جس وقت آوٹ ہوئے اس وقت مہمان ٹیم کا اسکور صرف 4 رنز تھا۔ ابتدائی نقصان کے بعد تلک رتنے دلشان اور کمارا سنگاکارا نے دوسری وکٹ کیلئے 51 رنز کی پارٹنر شپ نبھائی۔ تاہم نوجوان اسپنر اکشر پٹیل نے دلشان کو بولڈ کرتے ہوئے یہ پارٹنر شپ توڑی۔ دلشان نے 30 گیندوں میں 7 چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے۔

دلشان کے آوٹ ہونے کے بعد مہیلا جئے وردھنے 11 گیندوں میں 4 رنز بنا کر اشون کی بولنگ پر آوٹ ہوئے۔ سنگاکارا اور میتھیوز نے چوتھی وکٹ کیلئے 90 رنز کی پارٹنر شپ نبھاتے ہوئے ٹیم کو ابتدائی نقصانات سے باہر نکالنے کی کوشش کی لیکن اس موقع پر 86 گیندوں میں 4 چوکوں پر مشتمل اپنی اننگز سنگاکارا اومیش یادو کی گیند پر ختم کر بیٹھیں۔ یکے بعد دیگرے وکٹوں کے زوال میں سری لنکا کو ایک بڑے اسکور سے باز رکھا تاہم میتھیوز نے 101 گیندوں پر مشتمل اپنی اننگز میں 10 چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے ایک سرے سے ٹیم کے اسکور میں اضافہ کرتے رہے۔ دمیکا پرساد دوسرے ناٹ آوٹ بیٹسمین رہے جنہوں نے 28 گیندوں میں 4 چوکوں کی مدد سے 30 رنز اسکور کئے۔ ہندوستان کیلئے اومیش یادو نے 54، روی چندرن اشون نے 49 اور اکشر پٹیل نے 39 رنز کے عوض فی کس 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ رویندر جڈیجہ مہنگے ثابت ہوئے جن کے 10 اوور میں 64 رنز بنائے گئے اور انہیں صرف ایک وکٹ حاصل ہوئی۔