پورٹ آف اسپین۔11اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین پریمیئر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل ویسٹ انڈیز کے جارحانہ آل راؤنڈر کیرن پولارڈخود کو تیار کرلیا ہے ۔ جنہوں نے جمیکا کے خلاف تین روزہ مقابلے میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کیلئے سنچری اسکور کی ہے۔ کہنی کے زخم کی وجہ سے چھ ماہ کرکٹ سے دور رہنے کے بعد پولارڈ کا یہ دوسرا مقابلہ تھا جس میں انہوں نے 169گیندوں میں 111رنز اسکور کئے جس کی بدولت ٹوباگو نے مقابلے میں 145رنز کی کامیابی حاصل کرلی ۔
ممبئی انڈینس کے کھلاڑی آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن میں بہتر مظاہرہ کیلئے پُرعزم ہے جب کہ ممبئی انڈینس بحیثیت دفاعی چمپئن آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن میں پہلا مقابلہ گذشتہ برس کی چمپئن ٹی کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کے خلاف کھیلے گی ۔ زخمی ہونے سے قبل پولارڈ نے آخری مقابلہ چمپئنس لیگ کے فائنل کی شکل میں کھیلا تھا جس میں انہوں نے تین وکٹیں حاصل کرتے ہوئے ممبئی انڈینس کو دوسرا خطاب دلوایا تھا ۔