اوول ۔6 جون (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ نے راس ٹیلر کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر ٹیموں کے جدول میں پہلا مقام حاصل کر لیا ہے ۔اوول میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز نے بنگلہ دیش کو 45 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا تاہم 60 کے مجموعی اسکور تک پہنچتے پہنچتے دونوں اوپنرز سومیا سرکار اور تمیم اقبال بالترتیب 25 اور 24 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ اس موقع پر شکیب الحسن اور مشفیق الرحیم کی جوڑی وکٹ پر اکٹھا ہوئی اور دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 50 رنز بنائے تاہم وکٹوں کے درمیان غلط فہمی نے مشفیق کی اننگز اور اس شراکت خاتمہ کردیا۔ شکیب نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے علاوہ ساتھ محمد متھن کے ساتھ 41 رنز کی ساجھے داری قائم کی لیکن کولن ڈی گرینڈ ہوم نے بنگلہ دیشی آل راؤنڈر کی اننگز کا خاتمہ کیا۔اس کے بعد بنگلہ دیش وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی اور پوری ٹیم اننگز کے آخری اوورز میں 244 رنز بنا ئی ۔متھن نے 26، محمد سیف الدین نے 29 اور محمود اللہ نے 20رنز کی اننگز کھیلیں۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 4 اور ٹرینٹ بولٹ نے 2 وکٹیں لیں۔ نیوزی لینڈ نے ہدف تعاقب شروع کیا تو اوپنرزکولن منرو اور مارٹن گپٹل نے 35 رنز کا آغاز فراہم کیا، گپٹل 25 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جبکہ اسکور 55 تک پہنچا تو منرو بھی 24 رنز بنا کر شکیب الحسن کی دوسری وکٹ بن گئے۔اس کے بعد کپتان کین ولیمسن اور روس ٹیلر پر مشتمل نیوزی لینڈ کے سب سے تجربہ کارکھلاڑیوں کی جوڑی وکٹ پر یکجا ہوئی اور دونوں نے اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے تیسری وکٹ کے لیے 105 رنز کی شراکت قائم کی۔ پر سینٹنر نے چوکا لگا کر سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے فتح دلا دی۔ روس ٹیلر کو 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔