سندیپ شنڈیلیہ کمشنر پولیس سائبر آباد مقرر

انٹلی جنس سربراہ بی شیو دھر ریڈی کا بھی اچانک تبادلہ
حیدرآباد ۔ یکم / ستمبر (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے آج اچانک اعلیٰ آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے ۔ ریاستی انٹلیجنس سربراہ انسپکٹر جنرل آف پولیس مسٹر بی شیودھر ریڈی کا اچانک تبادلہ کردیا گیا اور انہیں غیر اہم عہدہ پر فائز کردیا گیا ۔ جبکہ کمشنر پولیس سائبر آباد مسٹر وی نوین چند کو ریاستی انٹلیجنس سربراہ مقرر کیا گیا ہے ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس پرسونل مسٹر سندیپ شنڈیلیہ کا تبادلہ کرکے انہیں کمشنر پولیس سائبر آباد مقرر کیا گیا ہے ۔ اسی طرح ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ورنگل رینج ڈاکٹر ٹی پربھاکر راؤ کا انٹلیجنس شعبہ میں تبادلہ کردیا گیا ۔ سی آئی ڈی کے ڈی آئی جی مسٹر سی روی ورما کا تبادلہ کرکے انہیں ڈی آئی جی ورنگل رینج مقرر کیا گیا ہے ۔ جبکہ ڈی آئی جی انٹلیجنس مسٹر این شیوشنکر ریڈی کا تبادلہ سی آئی ڈی میں کردیا گیا ۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سی آئی ڈی مسٹر کے رمیش نائیڈو کا تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی کمشنر آف پولیس ٹریفک رچاکونڈہ کمشنریٹ سائبر آباد مقرر کیا گیا ہے ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے اعلیٰ عہدیداروں کے تبادلے نے آئی پی ایس عہدیداروں میں ہلچل پیدا کردی ۔