نئی دہلی ۔28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان کی کامیاب ترین بیڈ منٹن اسٹار پی وی سندھو نے انفرادی کھیل کے زمرے میں اسپورٹس پرسن آف دی ایئر ایوارڈ حاصل کرلیا۔ سری کانت کڈامبی کو مینز ٹرافی کا حقدار قراردیا گیا۔ انڈین اسپورٹس آنرز ایوارڈز تقریب میں ثانیہ مرزا کو ’’انسپائریشنل آنر‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ٹیم اسپورٹس زمرے میں آف اسپنر روی چندرن اشوین اور میتھالی راج سال کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ ادیتی اشوک اور نیرج چوپڑا نے ایمرجنگ اسپورٹس پرسن آف دی ایئر ایوارڈ جبکہ یوگیشور دت، ہاردیک پانڈیا، سائنا نہوال، ابھیناو بندرا اور دیپا ملک نے بھی ایوارڈز حاصل کئے۔