نئی دہلی۔12اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے مانوو جیت سنگھ سندھو نے نشانہ بازی کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو مرتبہ کے اولمپک چمپئن مائیکل ڈائمنڈ کی موجودگی میں امریکہ میں منعقدہ آئی ایس ایس ایف شاٹ گن ورلڈ کپ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا ہے ۔ 37سالہ راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ یافتہ سندھو نے کوالیفکیشن اور فائنلس میں بالترتیب 121اور 13نشانات حاصل کرتے ہوئے پہلا مقام حاصل کیا ۔