مکاؤ۔30نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) ورلڈچمپئن شپ میں دو مرتبہ برونز میڈلس حاصل کرنے والی پی وی سندھو نے رواں سیزن میں اپنا پہلا خطاب حاصل کرلیا ہے جیسا کہ 1.20لاکھ امریکی ڈالرس انعامی رقم کے مکاؤ گرانڈ پری گولڈ کے خطابی مقابلہ میں انہوں نے کوریائی حریف کھلاڑی کم ہائیومن کو بہ آسانی 21-12‘ 21-17سے شکست دیتے ہوئے اپنے خطاب کا یہاں کامیابی سے دفاع کیا ہے ۔ عالمی درجہ بندی میں 11ویں مقام پر فائز سندھو کو اپنی حریف اور عالمی درجہ بندی میں 91ویں مقام پر موجود من کو شکست دینے میں زیادہ محنت کرنی نہیں پڑی اور انہوں نے بہ آسانی 45منٹ میں مقابلہ اپنے نام کرلیا ۔ دوسری جانب فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی کم نے سیمی فائنل میں عالمی درجہ بندی میں ساتویں مقام پر فائز چینی کھلاڑی یوسن کو شکست دیتے ہوئے فائنل میں خود کو پسندیدہ موقف دلوادیا تھا لیکن سندھو کے تجربہ نے مقابلہ میں واضح فرق پیدا کیا ۔ کوریائی کھلاڑی من فائنل میں متوقع نتائج فراہم کرنے میں ناکام رہی جیسا کہ امید کی جارہی تھی کہ خطابی مقابلہ کافی مسابقتی ہوگا اور جارحانہ آغاز کرنے والی من نے ایک موقع پر 3-0کی سبقت حاصل کرلی تھی لیکن اس موقع پر سندھو نے بتدریج اپنی رفتار پکڑی ۔کھیل کے آگے بڑھنے کے ساتھ 6-6کے مساوی موقف کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں