نئی دہلی۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پی وی سندھو انڈین سوپر سیریز کے فائنل میں اولمپک چمپین کیرولینا مارن سے مقابلہ کریں گی کیونکہ سیمی فائنل میں انہوں نے کوریا کی شونگجی ہیون کو 21-18 ، 14-21 ، 21-14 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ یاد رہے کوارٹر فائنل میں سندھو نے سائنا نہوال کو شکست دی تھی۔
ڈی ویلرس بنگلور کے کپتان
بنگلور۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) رائل چیلنجرس بنگلور کے انتظامیہ نے توثیق کی ہے کہ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی اپنے کاندھے کے زخم سے مکمل صحتیاب نہیں ہوپائے ہیں لہذا اپریل کے دوسرے ہفتہ میں ہی ان کی ٹیم کو دستیابی کی اطلاع مل سکتی ہے۔ آئی پی ایل کے 10 ویں ایڈیشن میں اب ڈی ویلرس کپتان ہوں گے۔