سندھو سیمی فائنل میںداخل ، سائنا کو شکست

سنگاپور۔12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سنگاپور اوپن میں ہندوستان کے لیے ملے جلے نتائج رہے جیسا کہ پی وی سندھو نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی جبکہ سائنا نہوال کوکوارٹر فائنل میں شکست برداشت کرنی پڑی۔ انڈیا اوپن کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی سندھو کے لیے یہ دوسرا سیمی فائنل ہے۔ سندھو نے چین کی حریف کھلاری کائی یان یان کو سخت مقابلے کے بعد 21-13 ، 17-21، 21-14 سے شکست دی۔ سیمی فائنل میں سندھو کا مقابلہ سابق عالمی چمپئن نوزومی اوکوہارا سے ہوگا جنہوں نے کوارٹر فائنل میں سائنا کے خلاف بغیر کسی جدوجہد کے 21-8، 21-13 کی آسان کامیابی حاصل کرلی۔ اس مقابلے سے قبل سائنا نے اوکوہارا کے خلاف ایک شاندار ریکارڈ درج کیا ہے جیسا کہ ہندوستانی کھلاڑی نے اپنی حریف پر9-4 کی سبقت بنائی ہوئی ہے۔ تاہم آج کے مقابلے میں اوکوہارا کے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔