نئی دہلی۔10اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) گذشتہ ہفتہ منعقدہ انڈیا اوپن سوپر سیریز کے پہلے ہی دور میں شکست کے بعد ٹورنمنٹ سے باہر ہونے والی ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کو اس کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے اور اب وہ تازہ ترین درجہ بندی میں سرفہرست 10کھلاڑیوں کی فہرست سے باہر ہوچکی ہیں ۔ دریں اثناء ملک کی نمبر ایک کھلاڑی سائنا نہوال ہنوز سرفہرست 10کھلاڑیوں میص شامل ہیں تاہم وہ آٹھویں مقام پر پہنچ چکی ہیں ۔ بی ڈبلیو ایف کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی میں سندھو کو نقصان برداشت کرنا پڑا ہے حالانکہ جنوری میں منعقدہ سید مودی انٹرنیشنل ٹورنمنٹ کے فائنل میں رسائی کے بعد ان کی درجہ بندی میں بہتری ہوئی تھی لیکن دو مرتبہ کی آل انگلینڈ چمپئن چینی کھلاڑی ژی ژیانگ وانگ کے خلاف ہوئی شکست کا انہیں بڑانقصان برداشت کرنا پڑا۔
گذشتہ ہفتہ سندھو 10ویں مقام پرموجود ہی لیکن اب انہیں ایک مقام کے نقصان کے بعد 11ویں نمبر پر پہنچنا پڑا ہے ۔ دوسری جانب اسپین کے کیرولینا مارین نے 18سالہ سندھو کو 10ویں مقام سے بیدخل کرتے ہوئے اس مقام پر اپنا قبضہ بنالیا ہے ۔ کیرولینا جو کہ گذشتہ ماہ جرمنی اوپن کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے اس کی بدولت وہ سرفہرست 10کھلاڑیوں میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ اولمپک چمپئن لی زوری ہنوز سرفہرست کھلاڑی ہیں جب کہ ژیانگ اور لی ہانگ وانگ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔ مرد زمرے کی درجہ بندی میں پروپلی کیشب کو چار مقامات کا فائدہ ہوا ہے جس کی بدولت وہ سرفہرست 20کھلاڑیوں میں واپسی کرچکے ہیں ۔ قومی چمپئن کیڈمبی سریکانت جنہوں نے آج سنگاپور میں دنیا کے 10ویں کھلاڑی ٹیان منگ نیوجن کو حیران کن شکست دی ہے وہ ہنوز 25ویں مقام پر فائز ہی