نئی دہلی ۔20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)بیڈمینٹن کھلاڑی پی وی سندھو تھائی لینڈ اوپن کے فائنل میں شکست کے باوجود ورلڈ بیڈ منٹن درجہ بندی میں تنزلی سے بچ گئیں اورسائنا نہوال کا بھی دسواں مقام برقرار ہے جبکہ سندھو نے تیسرے نمبر پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ ورلڈ چیمپئن نوزومی اوکوہارا تھائی اوپن میں کامیابی کی بدولت دو درجے بہتری سے چھٹے مقام پر فائز ہوگئی ہیں۔ مردوں میں ڈنمارک کے وکٹر ایکسلسن کی حکمرانی ہے۔