سندھو اور جونیر ہاکی ٹیم کو ایس جے ایف آئی کے ایوارڈس

حیدرآباد 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن آف انڈیا (ایس جے ایف آئی) نے سرکردہ شٹلر اور ریو اولمپکس سلور میڈل یافتہ پی وی سندھو کو سال کی بہترین اسپورٹس شخصیت کا ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سال کی بہترین ٹیم کا ایوارڈ ہندوستانی جونیر ہاکی ٹیم کو گیا ہے جس نے گزشتہ سال ڈسمبر کے دوران لکھنؤ میں منعقدہ ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ سندھو کو گزشتہ سال ریو اولمپلکس میں سلور میڈل حاصل ہوا تھا۔ ہندوستانی جونیر ہاکی ٹیم نے ورلڈکپ فائنل میں بلجیم کی ٹیم کو 2-1 سے شکست دی تھی۔ ایس جے ایف آئی نے رواں سال ستمبر کے دوران اندور میں منعقد شدنی اپنے 40 ویں کنونشن میں ان دونوں کو ایوارڈس دیئے جائیں گے۔