سندھوکو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست

اوڈینسے ۔16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ایشیائی کھیلوں کی سلورمیڈلسٹ اور تیسری سیڈ پی وی سندھو کوآج شروع ہوئے ڈنمارک اوپن بیڈمنٹن ٹورنمنٹ میں خاتون سنگلز کے پہلے ہی دور میں سنسنی خیز شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔دنیا کی تیسری نمبر کی کھلاڑی سندھو کو خواتین سنگلز کے پہلے دورمیں ملیشیا کی بیوین جھنگ نے تین گیموں کے سخت چیلنج میں17-21، 21-16، 18-21سے شکست دی۔جھنگ نے یہ مقابلہ56 منٹ میں جیتا۔ جھانگ نے اس کے ساتھ ہی سندھوکے خلاف اپنا کیریئر ریکارڈ 2-3 پہنچا دیا ہے ۔جھانگ سندھو سے پہلے دو مقابلے جیت چکی ہیں۔ انہوں نے اپریل میں انڈیا اوپن اور پچھلے سال انڈونیشیا اوپن میں بھی سندھو کو شکست دی تھی۔ سندھونے پہلی گیم ہارنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے ہوئے دوسرا گیم جیت لیا۔ فیصلہ کن گیم میں سندھو آدھے وقفے تک پیچھے رہیں لیکن پھر انہوں نے مسلسل پانچ پوائنٹ لے کر 12-13 اور پھر 13-15کی سبقت حاصل بنائی۔