سندھواور سائنا کوارٹر فائنل میںداخل

جکارتہ۔25اگست(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی اولمپک میں میڈل جیتنے والی ہندوستانی کی شٹلر پی سندھو اور سائنا نہوال نے آج یہاں اپنی فاتحانہ مہم برقرار رکھتے ہوئے ایشیائی 18 ویں ایشیائی کھیلوں کے بیڈمنٹن مقابلے کے خاتون سنگلز کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔تیسری سیڈ سندھو نے خاتون سنگلز کے راؤنڈ 16 مقابلے میں انڈونیشیا کی مارسکا گریگوریا تُن جُنگ کو 34 منٹ تک جاری رہے مقابلے میں 21-12، 21-15 سیراستگیموں میں شکست دی۔ اس سے قبل دنیا میں10 ویں مقام کی کھلاڑی سائنا نے بھی میزبان انڈونیشیا کی فترانی فترانی کو 2-0 سے شکست دی۔ ہندوستانی کھلاڑی نے انڈونیشیائی کھلاڑی کو 31 منٹ میں راست گیموں میں 21-6، 21-14 سے آسانی سے شکست دی۔سندھو کے خلاف تن جُنگ نے چیلنج پیش کرنے کی کوشش کی لیکن وہ میدان پر کافی جدو جہد کرتی نظر آئی اورکئی بار پھسل بھی گئیں۔ سندھ نے دوسرے گیم کا میچ پوائٹ جیتا اور جملہ 25 سروس پوائنٹ حاصل کئے ۔ اولمپک میں سلورمیڈل جیتنے والی سندھو نے میچ میں شروع سے برتری بنائی اورکوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔سائنا نے انڈونیشیا کھلاڑی کے خلاف پہلے سٹ میں ایک گیم پوائنٹس اور دوسرے سیٹ میں ایک میچ پوائنٹس جیت لیا۔ انہوں نے سروس پر جملہ26 پوائنٹس جوڑے ۔ مرد ڈبلز میں ساتوک سیراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کا چیلنج، راؤنڈ 16 مقابلے میں کوریا کے خلاف 1-2 کی شکست کے ساتھ ختم ہوگیا۔ نوجوان ہندوستانی جوڑی نے سولگیو چول اور من یُک کانگ کی کوریائی جوری کے خلاف تین گیموں تک جدوجہد کی لیکن دوسرے گیم میں برابری کے باوجود وہ 21-17، 19-21، 21-17 سے 58 منٹ میں میچ میں شکست کھاگئے ۔