مکاؤ ، 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دو مرتبہ کی ڈیفنڈنگ چمپئن پی وی سندھو نے 120 ہزار امریکی ڈالر والے مکاؤ اوپن گرانڈ پری گولڈ میں آج یہاں کوارٹر فائنلس تک رسائی کے ذریعے اپنا ویمنس سنگلز ٹائٹل برقرار رکھنے کی سمت ایک اور قدم بڑھایا ہے۔ پانچویں سیڈ ہندوستانی نے انڈونیشیا کی لنداوینی فنیتری کو 21-17، 21-18 سے 46 منٹ میں ہرایا۔عالمی نمبر 12 سندھو کو اب چین کی چن یوفی سے کھیلنا ہے۔ مینس سنگلز میں ساتویں سیڈ ایچ ایس پرانوے نے چینی حریف کو ایک گھنٹہ پانچ منٹ میں تین سٹ کی مسابقت میں شکست دی جبکہ 15 ویں سیڈ سائی پرنیت نے انڈونیشیا کے کھلاڑی کو آسانی سے دو سٹ میں ہرایا۔