سندر رمن کو لودھا پیانل کی کلین چٹ

نئی دہلی ۔4جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل کردہ لودھا کمیٹی نے آج آئی پی ایل کے سابق سی او او سندر رمن کو 2013ء اسپاٹ فکسنگ اور سٹہ بازی کے اسکینڈل میں کلین چٹ یہ کہتے ہوئے دے دی کہ ان کے خلاف شواہد ناکافی ہے ۔ جسٹس آر ایم لودھا نے آج سپریم کورٹ میں داخل کردہ رپورٹ کا ایک حصہ پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ سندر رمن کے خلاف ناکافی شواہد ہیں اور ونود داراسنگھ سے بھی ان کی واقفیت اچھی طرح نہیں ہے ۔ دریں اثناء رمن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ لودھا پیانل کی سفارشات پر اظہار خیال سے گریز کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انہوں نے ابھی تک رپورٹ نہیں پڑھی ہے لہذا وہ تبصرہ کرنا نہیں چاہتے جب کہ انہوں نے سنا ہے کہ مذکورہ تنازعہ میں انہیں کلین چٹ دی گئی ہے جس پر وہ اطمینان کا اظہار کرنا چاہتے ہیں ۔ یاد رہے رمن نے اپنے عہدہ سے گذشتہ نومبر استعفیٰ دے دیا تھا ۔