سنجے کپور کی بیٹی شانیہ کا بھی فلموں میں داخلہ

سنجے کپور کی بیٹی شانیہ کپور بھی بالی ووڈ میں اپنے قدم جمانے جارہی ہیں۔ اس کے لئے انہوں نے اپنی تیاری شروع کردی ہے۔ ماں مہیب کپور نے اپنے انسٹاگرام پر پتی سنجے کپور اور بیٹی شانیہ کی ایک پرانی تصویر شیر کرتے ہوئے لکھا ہے میری بیٹی شانیہ دو ہفتوں کے لئے لکھنؤ جاچکی ہے۔ وہ وہاں پر بطور اسسٹنٹ ڈائرکٹر کام کریں گی۔ پچھلے سال سنجے کپور نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ شانیہ ایکٹریس بننا چاہتی ہیں اور وہ اس کے لئے خوب محنت بھی کررہی ہیں۔ ان کے بالی ووڈ ڈبیو کو لے کر سنجے نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ وہ کب فلموں میں آئیں گی۔ انہوں نے ابھی اپنی اسکولنگ مکمل کی ہے۔ شانیہ نے ابھی تک کوئی فلم سائن نہیں کی ہے۔ انہوں نے بتایا میں شانیہ کو لے کر کافی پروٹیکٹیو ہوں۔ ان کا انسٹاگرام پر پرائیویٹ اکانٹ ہے کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو ہمارے بس سے باہر ہوتی ہیں۔