ممبئی۔/29مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار سنجے دت کے پاسپورٹ کی واپسی کیلئے پیش کردہ ایک عرضی کو خصوصی ٹاڈا عدالت نے سماعت کیلئے قبول کرلیا ہے۔ سنجے دت 1993کے سلسلہ وار بمبئی بم دھماکوں کیس میں جیل کی سزا کاٹنے کے بعد گزشتہ ماہ رہا ہوئے تھے ، ان کے وکیل سبھاش جادھو نے بتایا کہ عدالت نے پاسپورٹ حوالگی کیلئے درخواست قبول کرلی ہے۔56سالہ اداکار گذشتہ ہفتہ اس خصوصی عدالت سے رجوع ہوئے تھے اور سی بی آئی نے بتایا تھا کہ پاسپورٹ حوالگی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔