گلاسگو ۔ 25 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گلاسگو میں شروع ہوئے 20 ویں کامن ویلتھ گیمز میں ہندوستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے دن 7 میڈلس حاصل کئے ہیں جس میں رواں ایونٹ ہندوستان کیلئے کے سنجیتا چھانو نے پہلا گولڈ میڈل ویٹ لفٹنگ میں حاصل کیا جبکہ اسی زمرہ میں سکھین دے نے بھی ہندوستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ پہلے دن جہاں سنجیتا اور سوکھین نے ہندوستان کیلئے ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈل حاصل کیا وہیں 60 کیلو گرام زمرہ میں جوڈو کاس نوجوت چھانا اور سشیلا لکمابام کو سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔ سشیلا کو 48 کیلو گرام زمرہ میں سنہری کامیابی کے مقابلہ میں ناکامی برداشت کرنی پڑی جس کی وجہ سے وہ ملک کیلئے گولڈ میڈلس کی تعداد میں اضافہ نہیں کرپائی ہے۔ علاوہ ازیں ایک اور جوڈو کا کلپنا تھاؤڈم کو اس زمرہ میں برانز میڈل پر اکتفا کرنا پڑا ہے۔ ویٹ لفٹنگ میں ایس میرا بائی چھانو کو سلور میڈل حاصل ہوا۔ دریں اثناء گنیش مالی کو برانز میڈل حاصل ہوا ہے۔ پہلے دن ہندوستان کو دیگر کھیلوں میں بھی آسان راہ ملی ہے، جیسا کہ شٹلرس اور اسکواش کھلاڑیوں کو آسان فتوحات حاصل ہوئی ہیں۔ علاوہ ازیں بیاڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس میں بھی ہندوستان نے فتوحات حاصل کی ہیں۔
48 کیلو گرام زمرہ کے خاتون ویٹ لفٹنگ مقابلہ میں ہندوستانی ایتھلیٹ نے غلبہ والا مظاہرہ کیا جیسا کہ گزشتہ ایونٹ میںبھی شاندار مظاہرے کرنے والی ان ویٹ لفٹروں نے گولڈ اور سلور میڈلس حاصل کیا ۔ مرد زمرہ کے 56 کیلو گرام زمرہ میں 25 سالہ دے نے 109+139 کے ذریعہ مجموعی طور پر 248 کیلو وزن اٹھایا لیکن آخری مرحلہ میں انہوں نے شاندار واپسی کرتے ہوئے ہندوستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ 48 کیلو گرام زمرہ میں سنجیتا نے 77+96 کے ذریعہ مجموعی طور پر 173 کیلو گرام وزن اٹھایا اور ملک کیلئے 20 ویں کامن ویلتھ گیم میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا۔ سنجیتا مجموعی طور پر 173 کیلو گرام وزن اٹھاتے ہوئے ملک کیلئے گولڈ میڈل حاصل کیا تاہم وہ عالمی ریکارڈ سے محض دو کیلو گرام وزن کے فرق سے محروم رہی۔ جیسا کہ 2010 ء کامن ویلتھ گیمس میں اگسٹینا نیکم نواکولو نے 175 کیلو گرام وزن اٹھاتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے علاوہ گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔
مرد زمرہ کے 60 کیلو گرام زمرہ میں چھانا نے 2010 ء کامن ویلتھ گیمس میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا لیکن اس مرتبہ وہ اپنے اعزاز کو برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔ جیسا کہ انہیں آخری مرحلہ میں انگلینڈ کے ایشلے میکنزی کے خلاف گولڈ میڈل کی دوڑ میں ناکامی ہوئی ۔ ہندوستانی ایتھلیٹ کو پینالٹی نشانات کی بناء پر گولڈ میڈل سے محروم ہونا پڑا ہے۔ اسکواش کے مقابلوں میں اسٹار کھلاڑی دپیکا پلیکل اور جوشنا چنپا نے بہترین آغاز کرتے ہوئے خاتون زمرہ کے سنگلز کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ پلیکل نے اپنی حریف ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی چارلوٹ کو 11-4 ، 11-2 ، 11-1 سے شکست دی۔ مرد زمرہ میں سروو گھوسل نے بھی قطعی 16 کھلاڑیوں میں اپنی جگہ بنالی ہے ۔ جیسا کہ انہوں نے پالکول کو 11-4 ، 11-4 ، 11-7 سے شکست دیتے ہوئے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ بنالی ہے ۔