سنت پور علاقہ میں آبی قلت

منااکھیلی۔/8مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سنت پور اور اس کے اطراف واکناف کے کئی دیہاتوں میں پینے کے پانی کی سربراہی کے لئے جل نرمل اسکیم کے تحت اندازاً 4کروڑ کی رقم سے ہونے والے تعمیراتی کام کے رک جانے سے عوام کے لئے پینے کے پانی کامسئلہ پیدا ہواہے۔ اس بات کی شکایت سنت پور تعلقہ کے ہوراٹا سمیتی کے صدر سدیا سوامی نے تحریری طورپر کی ہے۔سنت پور کافی بڑا علاقہ کامرکز ہے۔ یہاں کی باؤلیوں سے نکالاجانے والا پانی علاقے کے لئے ناکافی ہے۔ اس کے لئے مزید پانی کی ضرورت ہے۔ موٹریں بھی جل گئی ہیں ۔ جس کی بناپر خواتین پانی کے لئے احتجاج کررہی ہیں ۔ لہٰذا متعلقہ عہدیداران کوچاہیے کہ وہ جل نرمل اسکیم کے کاموں کو تیز رفتاری سے انجام دیں ۔ اس بات کی اپیل سدیا سوامی اور انیل جیروبے نے کی ہے۔