حیدرآباد 24 مارچ (سیاست نیوز) مادنا پیٹ پولیس نے کارپنٹر قتل کیس کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ عادل نامی کارپنٹر پر وزنی پتھر ڈال کر قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس نے اس قتل کیس میں عادل کے قریبی ساتھی عارف کو گرفتار کرلیا۔ اس خصوص میں انسپکٹر سنتوش نگر کے وی ایم پرساد نے بتایا کہ عارف نے پیسوں کی خاطر عادل کا قتل کیا تھا جس کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔