میرپور ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سمی نے صرف 13 گیندوں میں دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے برق رفتار اور ناقابل تسخیر 34 رنز اسکور کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف اپنی ٹیم کی سنسنی خیز 6 وکٹوں کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔ ویسٹ انڈیز نے 19.4 اوورس میں مطلوبہ نشانہ 179 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا
جبکہ آخری 12 گیندوں میں کامیابی کیلئے اسے 31 رنز درکار تھے جسے سمی نے صرف 10 گیندوں میں مکمل کرلیا۔ ڈیرن براوو نے 12گیندوں میں 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 27 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 53 رنز اسکور کئے۔ قبل ازیں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 178/8 رنز اسکور کئے۔ میکس ول نے 22 گیندوں میں 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے جبکہ براڈ ہاج نے 26 گیندوں میں 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے دوسرا اعظم ترین اسکور 35 رنز بنایا۔