سمیع یویو ٹسٹ میں ناکام افغان ٹسٹ سے باہر

ممبئی۔11جون (سیاست ڈاٹ کام( ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سمیع افغا نستا ن کے خلاف واحد ٹسٹ میچ کیلئے ٹیم سے باہر ہو گئے۔وہ فٹنس ٹسٹ پاس کرنے میں ناکام ہو ئے ہیں۔کرکٹ بورڈ کے مطابق بنگلور کی کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹسٹ کے دوران شامی کامیاب نہیں ہو سکے اور اب ان کی جگہ دہلی سے تعلق رکھنے والے بولر نودیپ سینی کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔27سالہ محمد سمیع کا پورا کیریئر فٹنس مسائل کا شکار رہا ہے اور موجودہ صورتحال کی وجہ سے ان کا دورہ انگلینڈ اور آسٹریلیا بھی خطرات سے دوچار ہے۔کیرالا سے تعلق رکھنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین سنجو سیمسن بھی فٹنس کا مشہور یو یو ٹسٹ کامیاب نہیں کر پائے اور انہیں اے ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے ان کی جگہ اب ایشان کشن انگلینڈ جانے والے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ اس سے پہلے یووراج سنگھ ، سریش رائنا اور واشنگٹن سندر بھی یو یو ٹسٹ میں نا کام ہو چکے ہیں جو اب ہندوستانی اسکواڈ میں کسی کھلاڑی کی شمولیت کا بنیادی پیمانہ بن چکا ہے۔