سمیع کو آئی پی ایل کیلئے سفر کی اجازت

کولکتہ۔19 اپریل(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سمیع کو کولکتہ پولیس نے آئی پی ایل کے میچوں کے لئے عارضی بنیادوں پر ریلیز کردیا ہے۔ پولیس نے کرکٹر کا 3 گھنٹے کا انٹرویو لیا اور انکی اہلیہ کی جانب سے عائد الزامات کی تحقیقات کیں۔ سمیع دہلی ڈیر ڈیولز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور آئی پی ایل کیلئے انہیں ہندوستان کے دیگر شہروں میں جانا پڑتا ہے جس کیلئے کولکتہ پولیس نے انہیں سفر کی اجازت دی ہے۔