سمیع نے ٹریننگ شروع کردی

نئی دہلی۔3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) مسائل میں گھرے ہوئے ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سمیع کی کرکٹ میدانوں میں میں واپسی ہوگئی ہے۔بی سی سی آئی کی جانب سے فکسنگ کے الزامات سے برات کے بعد انہوں نے آئی پی ایل میں شرکت کیلئے ٹریننگ شروع کردی۔ سمیع پر بیوی حسین جہاں نے میچ فکسنگ کا الزام عائد کیا تھا جو بی سی سی آئی کے مطابق غلط ثابت ہوا۔