باسیل۔26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سمیر ورما سوئس اوپن بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کا خطاب جیتنے والے چوتھے ہندستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔نمبر دو سیڈڈ سمیر نے فائنل میں ڈنمارک کے جان او جورگنسور کو 36 منٹ میں 15-21،13-21 سے شکست دے کر مردوں کا سنگل خطاب جیتا۔ عالمی درجہ بندی میں46 ویں مقام کے سمیر نے ۔112 ویں مقام کے جونرگنسور کے خلاف اب اپنا ریکارڈ 2-0کرلیا ہے ۔سمیر سوئس اوپن کا خطاب جیتنے والے چوتھے ہندستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ا س سے قبل سائنا نہوال نے 2011 اور2012 ، کڈامبنی سری کانت نے 2015 اور ایچ ایس پرانئے نے2016 میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔