سمیت غذا سے 50 طالبات متاثر

سنگاریڈی۔/19فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کے کلہیر منڈل کے ایک اسکول میں دوپہر کے کھانے کے بعد 50 طالبات متاثر ہوگئیں۔ جنہیں فوری108 ایمبولنس کے ذریعہ نارائن کھیڑ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جس کے فوری بعد سنگاریڈی ضلع مستقر کے سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا۔ضلع انتظامیہ اس واقعہ کی تحقیقات کررہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس اسکول میں ضلع نظام آباد کی سرحد قریب ہونے کی وجہ سے ضلع نظام آباد کے طلباء بھی شریک تھے۔ ڈاکٹرس نے بتایاکہ تمام طالبات کا موثر طور پر علاج معالجہ شروع کردیا گیا ہے۔ فی الحال کوئی خطرے کی بات نہیں ہے۔

نئی ایس پی میدک کی کلکٹر سے ملاقات
سنگاریڈی۔/19فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک ایس پی شیموسٹی باجپائی نے سنگاریڈی جدید کلکٹریٹ پہنچ کر سمیتا سبھروال ضلع کلکٹر میدک سے ملاقات کی اور ضلع میدک کی صورتحال پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا۔

عرس شریف
نلگنڈہ۔/19فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سجادہ نشین درگاہ حضرت شیخ بھکن بن جلال بافضل جناب احمد بن محمد بافضل کے بموجب 20 فبروری بروز جمعرات بعد مغرب عرس شریف مقرر ہے۔ صندل شریف بعد مغرب سجادہ نشین کے مکان سے برآمد ہوگا۔ مریال گوڑہ روڈ پر واقع درگاہ شریف پہنچے گا۔ جہاں پر سجادہ نشین کی جانب سے چادر گل پیش کی جائے گی۔ بعد ازاں فاتحہ خوانی، درود و سلام ہوگا۔انہوں نے عرس تقریب میں شرکت کی خواہش ہے۔