مکہ راج پیٹ ۔ 23 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دولت آباد منڈل مستقر پر پانی کے سمپ میں گر کر ایک چار سالہ لڑکی ہلاک ہوگئی۔ مستقر دولت آباد کا متوطن پربھاکر کی چار سالہ لڑکی اپنے ہی مکان میں واقع پانی کے حوض میں کھیلتے ہوئے جاگری، جس کے نتیجہ میں پانی میں ڈوب کر چار سالہ لڑکی ایشوری برسرموقع ہلاک ہوگئی۔ بعدازاں چند افراد پانی میں مردہ لڑکی کو دیکھ کر والدین کو اطلاع دی جس کے بعد والدین نے پانی سے لڑکی کی نعش کو باہر نکالا۔ اس کمسن لڑکی کی موت پر اطراف و اکناف میں غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ دولت آباد پولیس نے اس حادثہ کے تعلق سے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔
کانگریس ۔ ٹی آر ایس میں ٹکر کا مقابلہ
قاضی پیٹ ۔ 23 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر سے ورنگل سے حلقہ اسمبلی ایسٹ (ورنگل) میں ان دنوں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہے۔ کانگریس پارٹی امیدوار سابق وزیر بسواراج ساریا اور ٹی آر ایس امیدوار شریمتی کنڈہ سریکھا کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔ یہاں پر کسی بھی امیدوار کی کامیابی میں مسلم ووٹوں کا فیصلہ کن رول رہے گا۔