حیدرآباد /10 جنوری (سیاست نیوز) جیڈی مٹلہ میں پیش آئے افسوسناک واقعہ میں 6 سالہ کمسن لڑکا پانی کے سمپ میں گرکے ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جی سندیپ گوڑ اپنے مکان میں کل شام کھیل رہا تھا کہ احاطہ میں واقع سمپ میں پر جاگرا ۔ پڑوسیوں نے کمسن کو غرقاب ہوتا دیکھ کر اسے بچانے کی کوشش کی اور اسے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔