حیدرآباد /18 جون ( سیاست نیوز ) آصف نگر کے علاقہ دلشادنگر میں ایک شخص پانی کے سمپ میں گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 40 سالہ آر آنند جو پوچھاگٹہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ دلشادنگر علاقہ میں زیر تعمیر ایک عمارت میں کام کر رہا تھا ۔ اس عمارت کے واٹر سمپ میں گرکر آنند مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔