حیدرآباد 13 فروری (سیاست نیوز) اپل کے علاقہ میں ایک ضعیف خاتون پانی کے سمپ میں گرکر فوت ہوگئی۔ اپل پولیس ذرائع کے مطابق 85 سالہ بی کملماں جو اندرا نگر رامنتاپور علاقہ کے ساکن گوبایا کی بیوی تھی، کل دوپہر اچانک پانی کے سمپ میں گرکر شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات دیر گئے فوت ہوگئی۔ پولیس اپل نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔