حیدرآباد 27 اپریل (سیاست نیوز) چندرا نگر پولیس نے چار سالہ کمسن طالبہ کی نعش سمپ سے برآمد کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ بی تلسی ساکن چندا نگر 26 اپریل کی شام اپنے مکان کے قریب کھیل رہی تھی کہ اتفاقی طور پر وہاں پر موجود پانی کے سمپ میں جاگری اور غرقاب ہوگئی جس کی نعش کو پولیس نے آج باہر نکالتے ہوئے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔