سمپ سے پانی نکالنے کےدوران لڑکا فوت

حیدرآباد ۔ 27 فبروری (سیاست نیوز) پانی کے سمپ سے پانی حاصل کرنے کے دوران مشتبہ طور پر ایک لڑکا فوت ہوگیا۔ یہ واقعہ مہیشورم پولیس حدود میں پیش آئے جہاں 15 سالہ ترون فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ترون طالب علم تھا جو گلور مہیشورم علاقہ میں رہتا تھا۔ اس طالب علم کو فیٹس کی بیماری تھی۔ پولیس سمجھتی ہیکہ پانی حاصل کرنے کے دوران وہ فیٹس آنے کے سبب حادثہ کا شکار ہوگیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔