حیدرآباد۔ 3 جون (سیاست نیوز ) قلب شہر میں واقع نمائش گراؤنڈ پر قائم ’’سمر کارنیول ایگزیبیشن اور آفریقن جمنا سرکس‘‘ کو دیکھنے کیلئے عوام کے زبردست ہجوم کی وجہ اس کی مدت میں 15 جون تک توسیع کی گئی ہے۔ مختلف ریاستوں کی ہمہ اقسام کی اشیاء، ہوٹلس، جھولے اور کئی ایک تفریحی ائٹمس بچوں اور بڑوں کی دلچسپی کا سامان بنے ہوئے ہیں، بالخصوص آفریقین جمنا سرکس میں بازیگروں اور جانوروں کے حیرت انگیز کرتب، جوکروں کی حرکتیں بھرپور لطف فراہم کررہے ہیں۔ سرکس انتظامیہ کی جانب سے عوام کو تفریح فراہم کرنے کیلئے 3 شوز دوپہر 3 بجے، شام 5:30 بجے اور رات 8 بجے کے اوقات میں مقرر ہیں۔ مزید تفصیلات 9493544111 پر ربط کریں۔