سمر ڈون کیمپ کا اہتمام

حیدرآباد ۔ 28 مارچ ۔ ( راست ) دی ڈون اسکول کی جانب سے ’’سمر ڈون لیڈر شپ ‘‘ کیمپ کا 2 تا 16 جون منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس سمر کیمپ میں 9 ویں تا 12 ویں جماعت کے طلبہ شرکت کے اہل ہوں گے ۔ مختلف اسپورٹس اور پروگرامس کے علاوہ مسابقتی دور میں کام آنے والی اختراعی اور قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لئے سمینارس کااہتمام کیا جائے گا جس میں نفسیات ، تاریخ ، جغرافیہ ، معاشیات اور فلسفی کے ذریعہ لکچر بھی ہوں گے ۔