حیدرآباد ۔7 مئی (راست) سمرمیلہ 2016ء پیوپلز پلازا نیکلس روڈ جہاں ہر سال کی طرح اس سال بھی مرزا رفیق بیگ نے شہر حیدرآباد کی عوام کیلئے اپنی ایگزیبیشن میں عوام کی تفریح کیلئے داخلہ گیٹ پر ’’بلاک باسٹر‘‘ باجی راؤ مستانی کے سیٹ اپ میں حیدرآباد کی عوام کو راغب کرنے کیلئے ایک انوکھا کارنامہ انجام دیا جسے دیکھنے کیلئے شہر حیدرآباد کی عوام امڈ رہی ہے۔ یہ عوام نہ صرف اس میلے کا لطف اٹھا رہی ہے بلکہ داخلہ گیٹ پر باجی راؤ مستانی کے سیٹ اپ کے قریب تصویرکشی کررہے ہیں۔ آرگنائزر مرزا رفیق بیگ نے سمر میلہ کی خصوصیات کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس میلہ میں ملک بھر سے جملہ 150 سے زائد دوکاندار حصہ لئے ہیں۔ اس میں کشمیری اسٹالس، لکھنوی اسٹالس، لیدر شاپس، لیدر پرسیس، جوتے و چپلوں کے دکانات اور سجاوٹ و آرائش کی دوکانیں، ریسٹورنٹ، فاسٹ فوڈ شاپس، آئسکریم پارلرس کے علاوہ عوام کیلئے اس بار تقریباً 8 نئے جھولے بھی نصب کئے گئے ہیں جملہ 15 سے زائد جھولے ہیں جو بچوں اور بڑی عمر کے افراد کیلئے بہترین تفریح کا سامان ہوگا۔ ان جھولوں کے علاوہ مصنوعی پول میں بچے کشتی رانی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ اس گرما کی شدت سے راحت کیلئے لوگ تفریح گاہوں کا رخ کررہے ہیں اور خاص کر عوام کا رجحان اس میلے کی جانب دیکھا جارہا ہے۔ ان سب کے علاوہ میلے میں کئی ایک دلچسپی کی چیزوں کی پیشکش کی گئی ہے۔ آج ہی تشریف لائیں اور اس میلے کا بھرپور لطف اٹھائیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9848964070 پر ربط کریں۔