سمدیو کو یوکی کے خلاف شکست

چینائی ۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے دو نوجوان ٹینس اسٹارس کے درمیان منعقدہ مقابلہ میں یوکی بھامبری نے ملک کے نمبر ایک سنگلس کھلاڑی سمدیو دیورمن کو یہاں اے ٹی پی چیلنجر کے سیمی فائنل میں شکست دی۔ یوکی ہم وطن ٹینس اسٹار سمدیو سے عالمی درجہ بندی میں 71 مقامات نیچے یعنی 174 ویں مقام پر فائز ہیں۔ تاہم انہوں نے سیمی فائنل مقابلہ میں سمدیوکو 6-2، 6-4 سے راست سیٹوں میں شکست دیکر چینائی چیلنجرس کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ ایک گھنٹہ 41 منٹ طویل مقابلہ میں یوکی کا مظاہرہ شاندار رہا۔ فائنل میں یوکی کا مقابلہ روسی ٹینس اسٹار الیگزینڈر کڈریاٹ سووا سے ہوگا جنہوں نے اپنے ہم وطن اے ونگی ڈونسکی کو 7-6(4) ، 6-3 سے شکست دی۔ ان دنوں ٹینس کے میدانوں میں ہندوستان کی امیدیں یوکی بھامبری اور سمدیو دیورمن سے وابستہ ہوچکی ہیں۔